کراچی : چیئرمین پاکستان سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے مہاجروں کا چہرہ مسخ کیا اور یہ تاثر غلط ہے کہ اردو بولنے والے اب بھی ان کے ساتھ ہیں۔
مصطفیٰ کمال پی بی ایس پی بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ اردو بولنے والے صرف بانی ایم کیوایم کے ساتھ رہیں گے اور کسی جانب نہیں دیکھیں گے اس لیے بانی ایم کیو ایم کی جگہ صرف فاروق ستار والی ایم کیو ایم ہی لے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مہاجر کمیونٹی صرف ایم کیو ایم کو ووٹ دیتی ہے میں مثالوں سے سمجھاتا ہوں کہ الیکشن 2013 میں شہرِ کراچی کے لوگوں نے تحریکِ انصاف کو بغیر انتخابی مہم چلائے 10 لاکھ سے زائد ووٹ دیئے تھے جب کہ 2002 میں بھی اہالیان کراچی نے 5 قومی اسمبلی اور 10 صوبائی اسمبلی کی نشستیں دوسری جماعتوں کو دیں۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ میں صرف مہاجروں کی نہیں بلکہ کراچی میں رہائش پذیر دیگر زبان بولنے والے لوگوں کے حقوق کی بھی بات کروں گا کیوں کہ کراچی ہر ایک رنگ نسل اور زبان بولنے والے افراد کا شہر ہے۔
مصطفیٰ کمال نے سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ آج وہ بھی وہی بات کررہے ہیں جو میں کررہا تھا ہم ان کے بارے میں خوب جانتے ہیں اور ابھی ہم لوگ شخصیات کے چہروں سے نقاب نہیں اتاررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا جو حق تھا وہ میں نے ادا کردیا اور کوئی ایک شخص بھی میری بات پر کان نہ دھرے تو بھی میں مطمئن ہوں کہ روز حشر مجھ نہیں پوشچھا جائے گا کہ جو حقائق مجھ پر منکشف کلردیئے گئے اس سے لوگوں کو آگاہ کیوں نہیں کیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے یہ سفر روایتی سیاست کےلئےشروع نہیں کیا بلکہ صحیح اور غلط کوبنیادبناکرہم نےاپنےسفرکا آغاز کیا ہمیں فائدہ اس جگہ پر رہنے میں تھا،نقصان والی راہ اپنائی ہم نےاپنےپہلےدن کی بات میں ایک زیرزبرتبدیل نہیں کیا۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے تقریب میں تاجر اور صنعتکاروں کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر پاک سرزمین کے رہنما ڈاکٹرصغیراور رضاہارون بھی موجود تھے۔