کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مخالفین کو ہم نے پریشان کردیا ہے، سیاسی جماعتوں کو پی ایس پی کی مقبولیت سے مشکلات پیش آئیں۔
کراچی میں ممبر سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پچاس ہزار سے زائد افراد نے ممبر شپ لی ہے، تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانا چاہتے ہیں، پی ایس پی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین ان کے لیے بھی کام کرنا چاہتی ہے جو اپنے نہیں، پاکستان کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، ملک کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ انصاف نہیں مل رہا، جھوٹی ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں، ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی ہے، پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں۔
سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو ہم نے کنفیوژ کردیا ہے، آج جو لوگ کنفیوژ ہیں وہ کل ہمارے ساتھ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کی والدہ کو بھی اپنی والدہ سمجھتا ہوں، شہری اور دیہی علاقوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔
پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے منظور وسان کے خواب دیکھنے کے حوالے سے کہا کہ منظور وسان سے کہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے لیے بھی خواب دیکھیں۔
یہ پڑھیں: آج کراچی کا خوف ٹوٹ گیا، مصطفی کمال کا ریلی سے خطاب
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔