ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مصطفٰی کمال کی واپسی سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورپیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مصطفٰی کمال کی واپسی سے کچھ نہیں ہونے والا لیکن میرا خیال ہے کہ کچھ اور شخصیات بھی سامنے آئیں گی۔

یہ بات انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ رحمان ملک تقریر لکھ کر دیتے تھے تو پڑھنے والے بھی یہی تھے۔

انہوں نے کہا کہ 90ءکی دہائی میں ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ایم کیو ایم ایک بارپھر ابھری،دو چار لوگ اور بھی چلے جائیں تو پارٹی ختم نہیں ہوتی ۔

انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ کا اونٹ اسٹیبلمشنٹ کی طرف بیٹھا ہے۔ خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ کہانی کے پیچھے صرف مصطفیٰ کمال نہیں ،دوچاربڑی شخصیات اوربھی ہوں گی۔

میراتجربہ کہتاہے کہ کچھ نہیں ہوگا اورکوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں کی بات ہے گرد جلد بیٹھ جائےگی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں