بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں، مصطفی کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ والوں کے پاس پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، پہلے بھی کراچی کو بنایا تھا، الیکشن میں کامیاب ہوکر پھر بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 242 اور پی ایس 99 کے الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کچرا اٹھانے کا ٹھیکا لینے والے اس شہر کا مقدمہ نہیں لڑسکتے ہیں۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہمارے ماضی کے کاموں سے کوئی پارٹی مقابلہ نہیں کرسکتی ہے، کراچی کے چوکیداروں نے ہی اس شہر کو لوٹا ہے، 25 جولائی کا دن اس شہر کے چوکیداروں کو تبدیل کرنے کا دن ہے۔

- Advertisement -

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ میں پی ایس پی کا وزیر اعلیٰ ہوگا یا ہماری حمایت سے آئے گا، ایم کیو ایم سے کہتا ہوں کہ کرمنل کی ایک لسٹ مجھے دے دیں انہیں پارٹی میں نہیں لوں گا۔

مزید پڑھیں: الیکشن میں پی ایس پی تاریخی فتح حاصل کرے گی: مصطفیٰ کمال

واضح رہے کہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی 21 سیٹوں میں سے 2 یا 3 سیٹوں پر پیپلزپارٹی سے مقابلہ ہوگا، کراچی میں کوئی بھی قلعے بنا کرنہیں رہ سکتا، کراچی میں لسانیت کےحوالے سے اب کوئی خون خرابہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری پارٹی کو ترقی اور عزت دینے والا اللہ ہے، ہم نے نفرتوں کو ختم کرکے محبت کی بات کی ہے، ہم لوگوں کو آپس میں جوڑنے کی بات کرتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں