کراچی: پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین مصطفی کمال جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سمیت دیگر پارٹی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔
پاک سززمین پارٹی کی جانب سے لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کے لیے کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ فلائی اوور اور لیاقت آباد کی مختلف سڑکوں پرپی ایس پی کے بینرز اور پینافلیکس لگائے گئے ہیں۔
لیاقت آباد فلائی اوور کے ایک حصے کو جلسے کے شرکا کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں پرموڑنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاک سرزمین کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ اور عوامی سیلاب ثابت ہوگا جو اپنے ساتھ تمام ظالموں کو بہا کر لے جائے گا۔
رضا ہارون نے جلسہ گاہ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کو جلسے کی دعوت بھی دی۔
رضا ہارون نے جلسہ گاہ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کو جلسے کی دعوت بھی دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا تھا اس موقع پران کا کہنا تھا کہ کراچی سے نکلنے والی روشنی پورے ملک میں پھیلے گی۔