پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

مصطفیٰ کمال نے آج پھر اہم پریس کانفرنس طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی آج سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس کریں گے، ایم کیو ایم کی اہم وکٹ گرنے کا امکان ہے۔

پاک سرزمین پارٹی میں ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، مصطفیٰ کمال نے آج بھی پاکستان ہاؤس پراہم پریس کانفرنس طلب کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے پریس کانفر نس میں ایم کیو ایم کے تنظیمی عہدیدار یا رکن سندھ اسمبلی کی شمولیت کا اعلان ہوسکتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے 24 اپریل کو کراچی کے باغ جناح میں عوامی جلسے کے اعلان کررکھا ہے جس کے لئے عوامی رابطہ مہم گزشتہ کئی روز سے تشہیری مہم بھی جاری ہے۔

مصطفیٰ کمال 3 مارچ 2016 کو دبئی سے پاکستان واپس آئے اور ایم کیو ایم سے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے علیحدہ پارٹی کے قیام کا اعلان کیا، 23 مارچ کو پاک سرزمین پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مارچ کے اوائل سے اب تک متحدہ قومی موومنٹ کے کئی اہم رہنماء مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں