متحدہ رہنما مصطفیٰ کمال کا سوشل میڈیا پر اپنی آڈیو لیک ہونے پر وضاحتی بیان آگیا۔
مصظفیٰ کمال نے واضح کیا کہ آڈیو لیک میں رابطہ کمیٹی کو مسلم لیگ ن سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کررہا ہوں یہی بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمارے مینڈیٹ کو جعلی کہتی ہے اور وہ پیپلزپارٹی ٹی وی پر بیٹھ کر بھی کہہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے رابطہ کمیٹی کو یہی بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کو کہتی ہے نمبر پورے ہیں ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں ہے اس آڈیو لیک میں یہ باتیں خبر نہیں ہیں۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ خبر یہ ہے کہ اب بھی ایم کیو ایم لندن کے لوگ رابطہ کمیٹی کے اندر موجود ہیں جو ان کے لیے کام کررہے ہیں اب ہمیں پتا چل گیا وہ گھس بیٹھیا کون ہے جس کا بہت دن سے ہمیں انتظار تھا یہ آڈیو آج صبح ایم کیو ایم لندن سے ریلیز ہوئی ہے۔