جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

مصطفیٰ قتل کیس: چھاپے کے دوران ارمغان فائر کرتارہا، کمپیوٹر سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرتا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، ارمغان نے گرفتاری دینے میں تاخیر صرف کمپیوٹر سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کیلئے کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق اہم انکشااف کیا ہے کہ اس نے گرفتاری سے قبل ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی، مرکزی ملزم ارمغان ہر تھوڑی دیر بعد فائر نگ کرتا رہا تاکہ پولیس اندر داخل نہ ہو۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس دوران ارمغان کمرے میں رکھے کمپیوٹر کو بھی استعمال کرتا رہا، ارمغان کمپیوٹر سے ڈیٹا ڈیلیٹ کررہا تھا یا منتقل تحقیقاتی ادارے تفتیش کرینگے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس: مقتول کی والدہ نے ویڈیو بیان جاری کر دیا

ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ملزم چھاپے کے وقت کیمرے میں پولیس کو دیکھتا رہا، چھاپے کے وقت ارمغان کیساتھ ایک لڑکی بھی موجود تھی،

ارمغان نے لڑکی پر تشدد کرنا شروع کردیا کہ تم پولیس لائی ہو، پولیس پر فائرنگ کرنے کے بعد ارمغان نے لڑکی کو کمرے سے باہر نکال دیا،

پولیس ذرائع نے مرکزی ملزم ارمغان کی حرکتوں کے حوالے سے مزید بتایا کہ ارمغان نے لڑکی سے کہا کہ پولیس کو بتاؤ اندر 10 مسلح لوگ موجود ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں