اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

مصطفیٰ قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر سے تفتیش میں اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کو اداکارساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دوران تفتیش ساحر حسن نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کررہا ہوں، ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔

سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ کی منشیات برآمد ہوئی ہے، ساحر گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کررہا تھا، اس کے پاس سے غیرملکی برانڈ کی منشیات ملی ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح پولیس حکام نے بتایا تھا کہ مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔

اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

حکام نے کہا تھا کہ ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق فیملی کو آگاہ کر دیا ہے اور منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پولیس نے مزید 2 سہولت کاروں اورایک لاپتہ لڑکی کا نام ظاہر کیا تھا۔

پولیس کی جانب سےعدالت میں جمع کرائی گئی ریمانڈ رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آئے تھے، ملزمان نے واقعے سے ایک روز قبل زومانامی لڑکی پر بھی تشدد کا اعتراف کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ارمغان کے بنگلے سے بلڈ صواب اور کار پیٹ کے ٹکڑے کے ڈی این اے کروائے گئے، ایک کارپیٹ کے ٹکڑے پر لگا خون مدعیہ کے خون سے میچ ہوا جبکہ دو کارپیٹ کے ٹکڑوں پر لگا خون کسی نامعلوم خاتون کے ہونے کا سامنے آیا۔

اہم ترین

مزید خبریں