ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

مصطفی عامر کی قبر کشائی کے بعد لاش تابوت میں ایدھی سرد خانے منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مصطفیٰ عامر کی لاش قبر کشائی کے بعد ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی، ڈی این کیلئے 11 نمونے حاصل کئے گئے ہیں ، جس سے شناخت ہوسکے گی کہ یہ لاش مصطفی کی ہے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ، ڈی این اے کے لیے مصطفیٰ کے جسم کے گیارہ نمونے حاصل کئے گئے ہیں۔

مواچھ گوٹھ قبرستان میں قبرکشائی میڈیکل بورڈ اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی، قبرکشائی کے بعدلاش کو تابوت میں منتقل کردیا گیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے حاصل کی جائیں گے تاکہ وجہ موت کا تعین ہو سکے اور ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کی جائیں گے تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ لاش مصطفی عامر کی ہی ہے۔

مصطفی عامر کی قبر کشائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کی گئی جوڈیشل مجسٹریٹ پولیس سرجن اور پولیس کی نگرانی میں لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے حب پولیس کی جانب سے بارہ جنوری کو مصطفی کی لاش لاوارث قرار دے کر ایدھی حکام کے حوالے کی گئی تھی تاہم بعد زاں مصطفی کی لاش سولہ جنوری کو کیماڑی ایدھی قبرستان میں دفن کردی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں