جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

مصطفیٰ قتل کیس: مقتول کی آخری فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتول کی گھر سے آخری بار نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش 14 فروری کے روز پولیس کو مل گئی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلادیا تھا۔

کراچی میں مصفطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا۔

تاہم اب مقتول کی گھر سے آخری  بار نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں مصطفیٰ کو کالے رنگ کی گاڑی میں گلی سےگزرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

فوٹیج کے مطابق مصطفیٰ 6 جنوری کو شام 6 بجکر 30 منٹ پر گھر سے نکلا تھا، والدہ کا کہنا ہے کہ گھر سے جانے کے ایک گھنٹے بعد ہی بیٹے کی نیٹ ڈیوائس بند ہوگئی تھی۔

دوسری جانب پولیس کو قتل کے ملزم ارمغان کے بنگلے سے کروڑوں روپے مالیت کے بھاری ہتھیار ملے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کے والد کسی بھی ہتھیار کا لائسنس پیش نہیں کر سکے ہیں جس پر برآمد ہتھیاروں کی محکمہ داخلہ سے تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے ممنوعہ بور کے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں، حکام کے مطابق گرفتار ملزم ارمغان نے گھر میں 40 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگا رکھے تھے، ان سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہی ارمغان 4 گھنٹے تک پولیس کے سامنے مزاحمت کرتا رہا تھا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں