اسلام آباد: سینئر سیاستدان مصفطیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں سپریم کورٹ کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ کو فل کورٹ تشکیل دینا ہوگا، فل کورٹ تشکیل دینےکےعلاوہ مجھے کوئی اورراستہ نظر نہیں آرہا۔
بلاول بھٹو کے سابق ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ کوایک قدم پیچھےہٹناہوگا انہوں نے ملکی سیاسی صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج نوابزادہ نصراللہ کی کمی شدت سے محسوس کررہاہوں۔
مصطفیٰ نوازکھوکھر نے ملکی معاشی صورت حال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینےمیں ہچکچاہٹ دکھارہاہے معاشی صورتحال بہت بری ہوچکی ہے نکلنےکا کوئی راستہ نظرنہیں آرہا ہے۔