جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایمسٹرڈیم: داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے گذشتہ سال عراق میں کرد فورسز کے خلاف مسٹرڈ گیس کے حملے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ نےایمسٹرڈیم میں قائم کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کی تنظیم او پی سی ڈبلیو کے ایک ذریعے کےحوالےسے بتایا ہے کہ اگست دوہزارپندرہ میں کرد فورسز کے خلاف سلفر مسٹرڈ کے استعمال کے لیبارٹری ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

داعش کے اس حملے میں پینتیس کرد فوجی متاثر ہوئے تھے۔عراق کے خودمختار علاقے کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل کے جنوب مغرب میں داعش کے جنگجوؤں نے کرد فورسزکے خلاف لڑائی کے دوران زہریلی گیس استعمال کی تھی۔

قبل ازیں اوپی سی ڈبلیو نے اکتوبر میں پڑوسی ملک شام میں زہریلی گیس کے حملے کی تصدیق کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں