جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

’اس وقت لاڈلہ بننے کی ریس لگی ہوئی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں کوئی ایک جماعت منظور نظر اور دوسری زیر عتاب آ جاتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہر الیکشن میں کوئی ایک جماعت منظور نظر اور دوسری زیر عتاب آ جاتی ہے۔ اس وقت بھی لاڈلہ بننے کی ریس لگی ہوئی ہے۔

مصطفیٰ کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحران کا سامنا ہے جب کہ پاکستان کی سیاست میں دائروں کا سفر ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ معیشت کو سیاست سے الگ نہیں کیا جا سکتا، سیاسی بحران کے نتیجے میں مہنگائی کی لہر نے عام آدمی کی زندگی مشکل کر دی ہے، اگر سیاسی استحکام لانا ہے تو اس کی بنیاد شفاف انتخابات میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی اور پی ٹی آئی کے پاس فنانس منسٹر تک نہیں، ن لیگ کے فنانس منسٹر قوم پر ڈراؤنا خواب بن کرنازل ہوئے۔ 16 ماہ جو جماعتیں حکومت کا حصہ رہیں وہ واپس آئیں تو دوبارہ آکر کون ساتیر مار لیں گی

سابق سینیٹر نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمو کریسی کو سیاسی جماعتوں نے اپنے عمل سے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، اس وقت لاڈلے بننے کی ریس لگی ہوئی ہے۔ بیساکھیوں کی خواہش اصل نظریے سے دور کر دیتی ہے یہ روش جب تک بدلےگی نہیں یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں ابھی تک اپنا منشور تک نہیں دے سکیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان میں صحت، تعلیم، خوشحال زندگی عوام کو نہیں مل رہی۔ ملکی صورتحال کی وجہ سے ہمارے نوجوان خطرناک سفر کی طرف بڑھتے ہیں۔ لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کس کو حکمران چننا چاہتے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں