تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ملک کو خطرہ فوج سے نہیں نوازشریف کی بادشاہت سے ہے، عمران خان

مظفر آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطرہ فوج سے نہیں بلکہ نواز شریف کی بادشاہت سے ہے۔

پاکستان کی عوام ترکی کی عوام سے زیادہ جمہوریت پسند ہیں۔ وزیر اعظم خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ حساب دیئے بنا چھوٹ جائیں گے، جمہوریت کو بادشاہ سےبچانے کیلیے تُرکی کے عوام کی طرح سڑکوں پر نکلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ آزاد کشمیر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


Democracy at danger from monarchy of Nawaz… by arynews

عمران خان جب جلسہ گاہ میں پہنچے تو کھلاڑیوں نے ان کا خیر مقدمی نعروں سے اپنے کپتان کا استقبال کیا عمران خان نےجارحانہ موڈ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ایک ساتھ لپیٹا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے الیکشن سے قبل کہا تھا کہ آصف زرداری کا پیسہ واپس لاؤں گا،ایسا نہیں ہوا کیوں کہ ایک چور دوسرے چور کا احتساب نہیں کرسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے حق کیلیے آواز اٹھاتے رہیں گے، اکیس جولائی کو آزاد کشمیر میں وہ کریں گے جو کرکٹ ٹیم نے لارڈز میں انگلینڈ کے ساتھ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ حکمران اقتدار میں آکر اپنا پیٹ بھرنے میں لگ جاتے ہیں، الیکشن سے پہلے بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب مشرف نے اقتدار پر قبضہ کیا تو پاکستان کے لوگوں نے خوشیاں منائیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور مشرف کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا، کیو نکہ پاکستان کے لوگ ترکی کی عوام سے زیادہ جمہوریت پسند ہیں، جمہوریت کی حفاظت عوام کرتے ہیں، اگر ترکی میں رجب طیب اردگان کی جگہ نواز شریف حکمران ہوتے تو وہاں بغاوت کامیاب ہو جاتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کا پیسہ چوری کرکے آف شور کمپنیوں میں لگایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں نام آنے پر ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں اپنی صفائی پیش کی، اور جب آئس لینڈ کا وزیر اعظم صفائی پیش نہ کر سکا تو اس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تباہی کی طرف جا رہا ہے کیونکہ یہاں کرپشن میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کا حکمران اور کابینہ کرپٹ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا، جس ملک کا سربراہ چور ہو وہ تباہ ہوجاتا ہے۔

چیئر مین پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کو متنبہ کیا کہ آپ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں کہ ہم پانامہ لیکس کی تحقیقات سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی کرپشن کیخلاف سڑکوں پر نکلیں گے اور ترکی کے عوام کی طرح اپنے ملک کی جمہوریت کو بچائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتا ہے اس لئے وزیراعظم نواز شریف کے احتساب تک اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔

 

Comments

- Advertisement -