ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

’کوٹلی اور مظفر آباد میں بھارت کی گولہ باری، کسی کا گھر تباہ ہوا تو کوئی میتیں اٹھاتا رہا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹلی اور مظفر آباد میں بھارت کی گولہ باری سے کسی کا گھر تباہ ہوا تو کوئی اپنے پیاروں کی میتیں اٹھاتا رہا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز مبشر چوہدری کے مطابق بھارت کی جانب سے رات 11 بجکر 45 منٹ پر گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا جو پانچ سے زائد گھنٹوں تک جاری رہا جس سے لائن آف کنٹرول بھی لرزتا رہا۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

 انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر کا کوئی بھی سیکٹر ایسا نہیں تھا جہاں پر گولہ باری نہیں کی گئی ہو۔

ایک شہری نے بتایا کہ مظفر آباد میں دو کزن شہید ہوئے، بزرگ شہری نے بتایا کہ دونوں بچے مدرسے میں علم حاصل کرنے گئے تھے جنہیں بھارت نے دہشت گرد قرار دے کر مارا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

دوسرے شہری کا کہنا تھا کہ رات ساڑھے 3 بجے کے قریب شیلنگ کی گئی جس سے بھاری نقصان ہوا، گولہ باری کی وجہ سے فیملی کو بیسمنٹ میں منتقل کیا۔

طالبہ نے کہا کہ گولہ باری کی وجہ سے گھروں کو نقصان ہوا، اسکول بند ہیں، ہم امتحانات نہیں دے سکتے معلوم نہیں کب اسکول کھلیں گے۔

آزاد کشمیر کی شہریوں کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کو رافیل طیارے پر بڑا ناز تھا اب جب بھی بھارت آئے گا اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نہ بھارت سے اور نہ ہی مودی سے ڈرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں