پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

عمران خان نے خواتین سے بد تمیزی کرنے والوں کو سخت تنبیہ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےتحریک انصاف کےجلسوں میں خواتین سےبدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوانوں کووارننگ دے دی۔

مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کسی نےجلسہ میں خواتین کو تنگ کیا تو اس کوپھینٹا لگےگا، جلسوں میں خواتین کی حفاظت کیلئےٹائیگرفورس بنالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان نےاوباش نوجوانوں کیلئےخطرےکی گھنٹی بجادی، آزاد کشمیرمیں سونامی سے خطاب کرتےہوئے عمران خان نےخواتین کوجلسوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین جلسوں میں بھرپور شرکت کریں ان کی حفاظت کا بھرپورانتظام کیا جائے گا۔ جس نےخواتین کوچھیڑا اس کی سزا عبرتناک ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے تنبیہ کی کہ خواتین کو تنگ کرنے والے سن لیں کہ اگر 20مئی کو فیصل آباد ہونے والے جلسہ میں خواتین سے ناروا سلوک کی کوشش کی گئی اور ہماری خواتین کو تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس ایسے لوگوں کا ” پھینٹا“ لگائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے لاہور میں ہونے والے جلسے میں چند اوباش نوجوانوں نے خواتین کارکنان سے بدتمیزی کی تھی، جس کا نوٹس وزیر اعظم نواز شریف نے سختی سے نوتس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معذرت کا اظہار بھی کیا تھا۔ بعد ازاں پشاور کے جلسے میں کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک اسٹیج اداکارہ عینی خان نے جلسے میں شرکت کرکے عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر وہاں موجود کارکنان نے مبنیہ طور پر مذکورہ اداکارہ سے بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں