جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی کا ایک اور بڑا کیس سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرگڑھ : پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں بچوں سے بدفعلی کا ایک اور کیس سامنے آیا ، ایک متاثرہ لڑکے کے پولیس سے رابطہ کرنے پر معاملہ منظرعام پر آیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی کا ایک اور بڑا کیس سامنے آگیا، مبینہ طور پر کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناکر انکی نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں اور ویڈیوز کے ذریعے انھیں بلیک میل کیا جاتا رہا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے قیمتی موبائل فونز اور کئی نازیبا ویڈیوز برآمد کرلیں۔

چائلڈ پورنوگرافی کے حوالے سے کئی متاثرین کی ویڈیوز سامنے آئیں، پولیس نے بتایا موضع سردار آباد میں ایک شخص نے مختلف اوقات میں کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناکر انکی ویڈیوز بنائیں، ملزم ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو مسلسل بلیک میل کرکے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔

مزید پڑھیں : مظفر گڑھ میں بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

ایک متاثرہ لڑکے کے پولیس سے رابطہ کرنے پر معاملہ منظرعام پر آیا، متاثرہ بچے نے ملزم کی جانب سے بنائی گئی اپنی نازیبا ویڈیوز بھی پولیس کے حوالے کیں.

متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزم غلام فرید گبول نے اس سمیت کئی اور بچوں کو بھی بدفعلی کا نشانہ بنایا ہے، کچھ بچوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر کچھ دیگر لوگوں سے بھی شیئر کی گئیں۔

پولیس ترجمان کیمطابق تھانہ صدر نے ملزم غلام فرید گبول کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے متاثرین سے رابطے کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں