جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

نئی نویلی دلہن کی بیوٹی پارلر میں ہارٹ اٹیک سے موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مظفر نگر ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، شادی کے روز بیوٹی پارلر میں تیارہونے کے لئے جانے والی نئی نویلی دلہن ہارٹ اٹیک سے زندگی کی بازی ہار گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ سامنے آنے پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر دلہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

شانتی نگر کے رہائشی ڈاکٹر بھارت بھوشن کے بیٹے وجے بھوشن کی شادی ڈاکٹر سشمنا شرما سے ناتھ فارم سے طے تھی۔ نئی نویلی دلہن شادی کے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مظفر نگر آئی تھی۔

دلہن سشمنا میک اپ کے لیے منڈی علاقے کے ایک بیوٹی پارلر چلی گئی تھی، جہاں دوران میک اپ دوران دلہن اچانک گھبرا گئی اور بے ہوش ہو کر نیچے گر گئی۔ جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا تھا۔ اچانک ہونے والے اس واقعہ سے ہر کوئی صدمے کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر بھارت بھوشن کا کہنا تھا کہ آج ان کے بیٹے کی شادی تھی، صبح تقریباً 11 بجے، سشمنا بیوٹی پارلر گئی جہاں اسے چکر آنے لگے، دلہن کو قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔

دولہے سے واٹس ایپ گفتگو کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی

مقامی ڈاکٹر نے اسے میرٹھ ریفر کر دیا۔ دلہن میرٹھ جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ کہا جارہا ہے کہ موت ہارٹ اٹیک کے سبب ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں