جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مزاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی مزاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق اجازت ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مزاکراتی کمیٹی آج 2 بجے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو مزاکرات کے پہلے دور کے بارے میں آگاہ کرے گی ساتھ ہی کمیٹی آئندہ کی حکمت عملی بارے مشاورت کرے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا تھا، اپوزیشن کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ 2 جنوری کو پیش کیا جائے گا۔

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہوئی تھی، ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل تھے۔

میٹنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی میں اعجاز الحق اور خالدمگسی کو شامل کرلیا تھا۔

مزاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے عمل کو معنی خیز بنانے کے لیے اہم ہے کہ میری ملاقات میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے کروائی جائے تا کہ مجھے معاملات کا صحیح علم ہو سکے۔

پی ٹی آئی کا حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں