اشتہار

سپر ٹیکس کا اعلان : ‘اس سے زیادہ جاہل معاشی ٹیم پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اس سے زیادہ جاہل معاشی ٹیم پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی، شک ہے یہ پاکستان کو بدترین بدحالی کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیراعظم کی جانب سے سپر ٹیکس لگانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اس سے زیادہ جاہل معاشی ٹیم پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی، آئی ایم ایف نے ان کی بےایمانی ، دھوکےبازی کو بجٹ میں پکڑا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ 10 فیصد ٹیکس کی تلوار ایسی ہے کہ شاید ملک اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہوسکے، کارخانے بند ہوں گے تو عام آدمی کا روزگاربند ہوگا، سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

ماہر معاشیات نے کہا کہ معیشت کا فارمولہ ہے کہ ٹیکسز کم کریں اور سرمایہ کاری ،روزگار زیادہ ہو، ہمارے دور میں صنعتوں نے خوشی خوشی سے ٹیکس دیا لیکن اب شک ہونے لگا کہ یہ پاکستان کو بدترین بدحالی کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، پاکستان کی معیشت ختم ہوجائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ 4لاکھ لوگوں کا ڈیٹا تیار کیاگیا تاکہ ان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے ، یہ اپنی حکومت کے چند دن بچانے کی کوشش کررہےہیں، یہ اپنی کرپشن کو معاف کرارہے ہیں اورلوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے دعویٰ کیا سپر ٹیکس کے اعلان کے باوجود آئندہ مالی سال رواں سال سے کم ٹیکس وصولیاں ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں