تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

”رواں سال پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہوگی“

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 914 پیسے اضافے پر شدید تنقید کی۔

مزمل اسلم نے کہا کہ بجلی کی قیمت 47 فیصد بڑھنے سے ملک میں کمر توڑ مہنگائی ہوگئی، ہوسکتا ہے کہ لوگ اپنے کنکشن کاٹ دیں اور میں بھی یہ برداشت نہیں کر سکتا، ایک سال میں 10 روپے تک بجلی کی قیمتیں بڑھنا تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔

ماہر معاشیات نے کہا کہ یہ مہنگائی کس طرح ختم کرنا چاہتے ہیں، 30 روپے پیٹرول اور 40 روپے ڈیزل بھی مزید مہنگا کیا جائے گا، میرے تخمینے کے مطابق رواں سال پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس کی شرح میں کوئی اضافہ نہیں کیا تھا، موجودہ حکومت ٹیکس کی شرح میں بھی ہوشربا اضافہ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے سے پہلے نیپرا کا بنیادی ٹیرف 16.91 روپے فی یونٹ تھا، تیل کی قیمت اور پیداواری لاگت بڑھنے سے بجلی کی قیمت بڑھائی گئی۔

نیپرا نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے بجلی کا اوسط ٹیرف 24.82 روپے فی یونٹ ہوگا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -