ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

مزمل اسلم نے شہباز حکومت کا بڑا جھوٹ پکڑلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ میں نے حکومت کا جھوٹ پکڑلیا، بی آئی ایس پی پروگرام میں صرف خواتین ہیں موٹر سائیکل والے نہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل موٹر سائیکل والوں کو پیسے دیں گے لیکن میں نے رات کو ہی جھوٹ پکڑ لیا کہ اس پروگرام میں تو صرف خواتین ہیں موٹر سائیکل سوار تو شامل ہی نہیں ہیں۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ ن لیگ اپنی نااہلی ہمیشہ دوسروں پر ڈالتی ہے، انہوں نے بوکھلاہٹ میں سارے فیصلے کیے، آئی ایم ایف کہتا ہے آخری بار پٹرول سبسڈی کا پروگرام شوکت ترین جمع کراکر گئے تھے۔

- Advertisement -

سابق ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں موجودہ وزیر خزانہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مفتاح اسماعیل کو معلوم ہی نہیں کہ پٹرول پر دوبارہ پیسے بڑھیں گے یا نہیں؟ وہ صرف ڈاک اِدھر کی اُدھر کررہے ہیں۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں شوکت ترین بتائیں پیسے کہاں پڑے ہیں، اگر انہیں فنانس کی سمجھ نہیں تو کیوں بیٹھے ہیں؟ ان کو تو3 دن پہلے معلوم نہیں تھا پٹرول کی قیمت بڑھانی ہے، یہ گئے تو ان کو پتہ چلا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانی ہے، ان کو آگے کا بھی نہیں پتہ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فنانس کی کچھ سمجھ نہیں، فیصلے نہیں کر پارہے ہیں ان کا معیشت سنبھالنے کا پورا پلان صرف قرضوں پر ہے، لیکن قرضوں پر معیشت درست نہیں کی جاسکتی ہے۔

 واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں عوام کیلیے 28 ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں