پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

توقعات سے کم ایک اور دورہ امپورٹڈ حکومت کا، مزمل اسلم

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ سنا تھا کہ قطر سے ایل این جی کا معاہدہ ہونا تھا اور 3 ارب ڈالرز فوری ملنے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ قطر سے ایل این جی کا معاہدہ ہونا تھا اور 3 ارب ڈالر فوری ملنے تھے، مگر ایسا کچھ سامنے نہیں آیا، صرف ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہر معاشیات نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت کا توقعات سے کم ایک اور غیر ملکی دورہ تھا۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قطر کے دو روزہ دورے کے اختتام کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ

دورے کے حوالے سے میڈیا میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ ہوگیا اور کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں