اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’تجربہ کار معاشی ٹیم 6 فیصد کی گروتھ 0.6 پر لے آئی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجربہ کار معاشی ٹیم 6 فیصد کی گروتھ کو 0.6 فیصد پر لے آئی ہے۔

ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم کی موجودہ اتحادی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

مزمل اسلم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلومبرگ اب رواں سال پاکستان کی شرح نمو 0.6 فیصد توقع کر رہا ہے، یعنی تجربہ کار معاشی ٹیم 6 فیصد کی گروتھ 0.6 فیصد پر لے آئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بلومبرگ اکنامکس کے مطابق سیلاب سے ساڑھے 8 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ تین چوتھائی سے زیادہ کم ہوگی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں