ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مجلس وحدت مسلمین کا 22جولائی کو ملک بھر کی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو اپنے اتحادیوں اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر ملک بھر کی اہم شاہراہیں بند کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اُن کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا‘‘۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی بھوک ہڑتال کو 61 روز گزر چکے ہیں مگر حکومت اس سنگین معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی، انہوں نے مزید کہا کہ ’’ پاکستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت ایک سوچی سمجھی چال کے تحت کروائی جارہی ہے جس کا مقصد وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے مخصوص سوچ کے لوگوں کا ہاتھ ہے جو دیگر ممالک کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اس قسم کے واقعات میں پیش پیش ہوتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ حقوق کے حصول کے لیے احتجاج ہر پاکستانی کا قانونی اور آئینی حق ہے حکومت وحدت المسلمین کے تحفطات کو دور کرے، اس وقت پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے کےلیے سب کو اتحاد کرنا ہوگا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ’’ہمارے پرُامن احتجاج سے حکومت کو کوئی اثر نہیں ہوا، اس ضمن میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو شیعہ تنظیموں کی جانب سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں خواتین احتجاج کریں گی جبکہ اگلے مرحلے میں اپنے اتحادیوں ، کارکنان اور شیعہ برادری کے ساتھ مل کر ملک بھر کی اہم شاہراہوں کو بند کردیں گے‘‘۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’’دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ایم ڈبلیو ایم کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں