بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، پرویز الہٰی کو بڑا جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مجلس وحدت مسلمین نے پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا تاہم ایم ڈبلیو ایم کی رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی کا کہنا ہے کہ میں پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دوں گی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کی رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی نے کہا مجھ سے منسوب غلط بیان چلایا جا رہا ہے، میں پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں