ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج، ٹریفک پولیس کا خصوصی پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پارا چنار کی کشیدہ صورتحال پر کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ایم اے جنا ح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کیلیے بند ہے، ٹریفک کو گرو مندر سے سولجر بازار کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری کی جانب ڈائیورٹ کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ ٹریفک کو بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرو مندر کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہیں، ٹریفک پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک اور اندرون گلیوں میں ڈائیورٹ کی جارہی ہے، رینجر کٹ سے سروس روڈ پنجاب اڈہ کی طرف ٹریفک کو روانہ کیا جارہا ہے۔

فائیو اسٹار چورنگی بھی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے، سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی کی جارہی ہے، اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر نیپا کی جانب سڑک بند ہے، ٹریفک کو اندرون علاقوں میں ڈائیورشن دے دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مین شارع فیصل کالا چھپرا ملیر کی جانب سڑک بند ہے، ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ بھجا جارہا ہے۔ ملینیم سے آنے والی ٹریفک ڈرگ روڈ سے شہرکی جانب روانہ کی جارہی ہے۔

نیشنل ہائی وے ملیر 15 برج چڑھائی آنے جانے والے روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے، ٹریفک کو ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی ڈائیورشن دی جارہی ہے۔ منزل پمپ سے یونس چورنگی کی طرف ٹریفک کو روانہ کیا جارہا ہے۔

سردی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اس کے علاوہ داؤد چورنگی سے انڈسٹریل ایریا کی طرف ٹریفک کو ڈائیورشن دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، احتجاجی مظاہروں کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں