ناٹنگھم: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح بولنگ ہے، بیٹنگ میرا پلس پوائنٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آل راؤنڈر شاداب خان کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انجری کے بعد کارکردگی پر بہت فرق پڑا ہے، انجری سے مکمل فٹ ہوکر اچھا ردھم محسوس کررہا ہوں۔
شاداب خان نے اعتراف کیا کہ پہلے جیسی کارکردگی نہیں دکھا رہا، کوشش یہی ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کروں۔
انہوں نے کہا کہ ہر میچ کے بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
🗣️"T20 is a different format and we have a different team. Our senior players like Hafeez and Imad Wasim have returned to the side."
▶️Shahdab Khan interacts with media ahead of #ENGvPAK T20I series
Read More: https://t.co/O690Un4Vrn
Full Video: https://t.co/R5Ui2W08dn pic.twitter.com/jEFQs2q39a— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 15, 2021
شاداب خان نے کہا کہ کارکردگی نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اچھا نہیں کرسکتے، ایک یا دو میچز کی کارکردگی پر تنقید نہیں کرنی چاہیے، کارکردگی پر کی جانے والی تنقید کو ہم مثبت انداز میں لیتے ہیں۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ بولنگ اچھی نہیں ہورہی اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میری توجہ بیٹنگ کی طرف بڑھ گئی ہے، پہلی ترجیح بولنگ ہی ہے بیٹنگ میرا پلس پوائنٹ ہے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا ازالہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوینٹٰی میچز کی سیریز کل سے شروع ہوگی۔