تازہ ترین

رشی سونک برطانوی وزیراعظم کیسے بنے؟ ساس کے بیان پر تنازع کھڑا ہوگیا

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کی ساس سدھا مورتی نے داماد سے متعلق اہم انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی سونک نے گزشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے 2009 میں کشتا مورتی سے شادی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر کشتا مورتی کی والدہ سدھا مورتی کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے داماد کے سیاسی میدان میں حیرت انگیز عروج کو بیٹی سے منسوب کیا۔

رشی سونک برطانوی وزیراعظم کیسے بنے؟ ساس کے بیان پر تنازع کھڑا ہوگیا

برطانیہ کے کم عمر وزیراعظم رشی سونک کے سیاست میں حیرت انگیز عروج کئی موقعوں پر موضوعِ بحث رہا ہے۔

گردش کرنے والی ویڈیو میں سدھا مورتی کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میرے داماد کو وزارت عظمیٰ کا منصب بیٹی کی بدولت نصیب ہوا۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’میں نے شوہر کو ایک بزنس مین بنایا اور بیٹی نے شوہر کو وزیراعظم بنایا، یہ ہوتی ہے بیوی کی شان۔ دیکھیں بیوی شوہر کی زندگی کیسے بدل سکتی ہے؟‘

سدھا مورتی کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ لوگ رشی سونک کی ساس پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -