اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بیٹی انشا کا فیک ٹوئٹر اکاؤنٹ : شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق چیف سلیکٹرشاہد آفریدی نے بیٹی کے فیک اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بیٹیوں کا سوشل میڈیا پراکاؤنٹ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف سلیکٹرشاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی انشا آفریدی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی ایک تصویر شیئر کی۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا ‘ میری بیٹیاں سوشل میڈیا پر نہیں اور ان کی نقالی کرنے والے اکاؤنٹس جعلی ہیں ان کورپورٹ کیا جانا چاہیے’۔

خیال رہے انشا کے نام کے جعلی اکاؤنٹ پر انیس ہزار سےزائد فالوورز ہیں۔

واضح رہے 3 فروری کو قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا اور شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں