بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

میرا الیکشن چرالیا گیا، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گلگت بلستان کا الیکشن چرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا جلد جی بی کے عوام کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہ میرا الیکشن چرالیا گیا، گلگت بلتستان کےعوام کےساتھ جلداحتجاج میں شریک ہوجاؤں گا۔

خیال رہے جی بی ایل اے دو پر پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل احمد نے نتائج میں تبدیلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

جمیل احمد کا کہنا تھا چھ سو انیس ووٹوں کی برتری سے جیت چکا ہوں ، علی امین گنڈا پور نے ملی بھگت سے نتائج چوری کیے، نتائج آر او کے دفتر میں تبدیل کئےگئے، پی ٹی آئی کو چوری ہضم نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب جے یوآئی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا، سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایک بارپھر2018کی تاریخ دہرائی گئی، سلیکٹڈ، نا اہل حکمرانوں کو جی بی کا نتیجہ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

مولانافضل الرحمان نے گلگت بلتستان کامعاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کےآئندہ اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طےہوگی۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کی دس نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن گئی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدواروں نے سات نشستوں پر میدان مار لیا، پاکستان پیپلزپارٹی تین نشستیں ، ن لیگ صرف دو نشستیں ہی جیت سکی جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں