ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی بھول چکی، لیکن لوگ نہیں بھولے: روینہ ٹنڈن

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ اپنی منگنی بھول چکی ہیں لیکن لوگ ابھی تک نہیں بھولے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پرانے تعلق توڑ دیتے ہیں، زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، نئے رشتے بنا لیتے ہیں، لیکن یاد رکھنے والے آگے نہیں بڑھتے۔

- Advertisement -

روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کے درمیان سنہ 1994 میں محبت کا تعلق قائم ہوا تھا جب دونوں نے ایک ساتھ فلم مہرہ میں کام کیا تھا، تاہم جلد ہی دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلیں۔

کچھ سال بعد دونوں نے اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

روینہ کا کہنا ہے کہ مجھے تو اب یاد بھی نہیں کہ میری اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی تھی، لیکن لوگوں کو یاد ہے، گوگل پر میرا نام لکھا جائے تو اکشے کے ساتھ کی میری تصاویر بھی سامنے آجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا لوگ شادیاں کر کے طلاق لے لیتے ہیں زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، لیکن میری منگنی لوگوں کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی۔ وہ اب بھی اس کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں