اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

میرے گھر میں بھی پانی نہیں آتا، میئرکراچی

اشتہار

حیرت انگیز

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میرے گھر میں بھی پانی نہیں آتا واٹر بورڈ سے کہا تب خوش ہوں گا جب میرے گھر پانی آئے گا۔

کراچی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں  پانی کی سپلائی میں 50 فیصد کا شاٹ فال ہے پانی کی سپلائی بڑھانے کی ضرورت ہےحکومت کام کررہی ہے، کے فور 125 ارب کا منصوبہ ہے جس پر کام ہو رہا ہے اور 2027 تک کے فور منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب ڈیم سے وفاق نے100 ملین گیلن پانی کراچی کو مختص کیا ہے بارشیں ہونے کی وجہ سے حب ڈیم میں 3 سال کا پانی موجود ہے منوڑہ جزیرے پر سمندر پر 5 لاکھ گیلن کا  آر او پلانٹ لگایا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 46 پارکس میں سولر سسٹم لگایا جا سکتا ہے انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے ملیر ایکسپریس وے پر کام جاری ہے ملیرایکسپریس وے کا کام 23 مارچ 2025 میں مکمل ہوجائےگا منصوبے سے بلوچ کالونی اور شارع فیصل کا ٹریفک کم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورنگی کازوے پل کا کام 15ماہ میں مکمل ہوجائےگا جام صادق پل کا بھی ٹینڈر ہو چکا ہے بدقسمتی سے میونسپل ٹیکسز کا رجحان ہی نہیں ہے، مسائل وزیراعظم نہیں لوکل گورنمنٹ حل کرتی ہے  میونسپل ٹیکس ادا کریں اور پھر پوچھیں مسائل حل کیوں نہیں ہوئے۔

میئرکراچی نے بتایا کہ شہر میں 5ہزار واٹر ٹینکرز ہیں جن میں سے 3ہزار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں رجسٹرڈ ٹینکرز میں بارکوڈ اسٹیکر اور ٹریکر لگا دیے جو ٹینکر رجسٹرڈ نہیں ہوئے اس کا مطلب کہیں پانی چوری ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں