ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سوتیلے باپ نے متعدد بار ہراساں کیا، ایشل فیاض کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشل فیاض نے انکشاف کیا ہے کہ سوتیلے باپ نے ان کے ساتھ تین سے چار مرتبہ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکارہ ایشل فیاض نے میزبان ندا یاسر کی جانب سے بچپن سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔

ایشل فیاض نے بتایا کہ ’میری عمر تین سال تھی جب والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد امی نے دوسری شادی کرلی تھی، تھوڑی سی بڑی ہوئی تو سوتیلے باپ نے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور ایسا صرف ایک بار نہیں بلکہ تین بار ہوا۔‘

- Advertisement -

ایشل کا کہنا تھا کہ ’جب چوتھی بار انہوں نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تو میں نے اپنی بہن کو مطلع کیا جس کے بعد ہم امی کے پاس گئے اور پوری روداد سنادی۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ اس سارے واقعے کے بعد والدہ نے طلاق لے لی تھی اور پھر کبھی انہوں نے شادی نہیں کی۔

واضح رہے کہ ایشل فیاض انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں