جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

میانمار میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، اموات 3085 ہو گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

میانمار میں آنے والے خوفناک زلزلے کے باعث اموات کی تعداد 3085 تک پہنچ گئی، جبکہ ساڑھے 4 ہزار 715 افراد زخمی ہیں۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ میانمار میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اموات کی تعداد 3085 ہوگئی ہے، 4 ہزار 715 افراد زخمی ہوئے جبکہ 341 اب بھی لاپتا ہیں۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کا علاج جاری ہے، میانمار میں 6 دن قبل سات اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے فلک بوس عمارتوں کو زمین بوس کردیا تھا۔

زلزلے کے مرکز سے تقریباً 1,000 کلومیٹر (620 میل) دور پڑوسی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کم از کم 11 مزید اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

زلزلے سے میانمار کے مختلف علاقوں میں کثیر المنزلہ عمارتیں، پل اور سڑکیں تباہ ہو کر ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ دور دراز علاقوں میں خراب مواصلات کی وجہ سے تباہی کا حقیقی پیمانہ ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں