یانگون : میانمار کی سب سے بڑی جیل میں زور دار دھماکوں سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وقفے وقفے سے ہونے والے دو دھماکے انسین جیل کے باہر اور داخلی حصے میں کیے گئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت کئے گئے ان دھماکوں میں 3 جیلر اور 5 ملاقاتی ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے۔
- Advertisement -
دھماکے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی حکام نے گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ انسین جیل ملک کی سب سے بڑی جیل ہے اور اس میں تقریباً 10 ہزار قیدی موجود ہیں جن میں سے اکثریت سیاسی قیدیوں کی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ابھی تک کسی بھی جماعت یا گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔