جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پراسرار نیلا ریتیلا علاقہ نمودار

اشتہار

حیرت انگیز

صحرائے اعظم ‘صحارا’ کے بیچ میں ایک پراسرار ریتیلا علاقہ نمودار ہوا ہے۔

گوگل ارتھ سائٹ کی مدد سے صحرائے صحارا کا ایک عجیب و غریب حصہ سامنے آیا ہے جو بظاہر انسانوں سے اچھوتا ہے جہاں اب تک کوئی پہنچا بھی نہ ہوا۔

اس علاقے کو “بلیو اَپ سائیڈ نائکی” کا نام دیا جارہا ہے۔ البتہ کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ پانی سے بھرا گڑھا یا تالاب ہو سکتا ہے لیکن دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ اس کے اندر اور باہر کا حصہ ریتیلا ہے۔

An even stranger area can be seen just a few hundred yards north of the formation

اس پراسرار علاقے کے شمال میں صرف چند سو گز کے فاصلے پر ایک اور بھی بڑا چمکدار نیلا علاقہ ہے، جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر نیلی برف کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ریت تیر رہی ہے، نیلا علاقہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ چمکتا ہوا نیلم ہے یا کسی طرح کی نیلی چمکتی ریت ہے۔

کچھ صارفین نے مشورہ دیا کہ یہ صحارا آئی کا حصہ ہو سکتا ہے، جسے رچیٹ سٹرکچر بھی کہا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں