ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گھریلو ملازمہ سونیا کی پُر اسرار ہلاکت، پولیس کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایس پی گلشن ایاز حسین نے گھریلو ملازمہ 16 سالہ سونیا کی پراسرار ہلاکت پر کہا ہے کہ لیڈی ایم ایل او کے مطابق ابتدائی طور پر موت زہرسے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 سی میں 16 سالہ سونیا کی پراسرار ہلاکت کے معاملے پر ایس پی گلشن ایاز حسین نے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں، کام پرآتے وقت سونیاکی حالت ٹھیک تھی ، واپسی کے وقت حالت خراب اورمالکان ساتھ نظر آتے ہیں۔

ایاز حسین کا کہنا تھا کہ گرفتار دونوں ملزمان کا ڈی این اے سیمپل حاصل کرلیا ہے، گھر پر موجود 14 سالہ بچے کا بھی سیمپل لے رہے ہیں، لیڈی ایم ایل او کے مطابق ابتدائی طور پر موت زہرسے ہوئی۔

- Advertisement -

لیڈی ڈاکٹر کے مطابق شبہ ہے مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی تاہم میڈیکولیگل افسر کے مطابق ہوسکتا ہے زبردستی زہرپلایا گیا ہو، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں