منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

درجنوں بندروں کی پراسرار موت، علاقہ مکین خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں درجنوں بندروں کی پراسرار موت پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بندروں کی پراسرار موت کا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا، جہاں 30 سے زائد بندر مردہ پائے گئے۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے بندروں کو زہر دیکر کر ہلاک کرنے اور پھر بوریوں میں بھر کر ویرانے میں پھینکنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علاقہ مکینوں نے بدبو محسوس کی تھی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے بوریوں کو چیک کیا تو اندر سے بندروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس گاوں کے ساتھ ساتھ اطراف کے مواضعات میں بندر بڑے تعداد میں ہیں جو عموما فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اس علاقہ میں معمول کی زندگی میں رخنہ ڈالتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں