تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

آسمان پر پُراسرار چیز دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل

رات کے وقت آسمان پر پُراسرار چیز نے لوگوں کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان میں بادلوں کی موجودگی میں ایک عجیب سی چیز نمودار ہورہی ہے جو کسی خلائی جہاز کی طرح نظر آتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ عجیب و غریب چیز چاند کے قریب سے بھی گزر رہی ہے۔

یہ منظر کہا دیکھا گیا اس سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی اس چیز سے متعلق کچھ بتایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس منظر کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور اس پر مختلف رائے ظاہر کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’خوفناک، یہ اسکائے اسکوائڈ ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے لینڈنگ لائٹس آن ہیں۔‘

تیسرے صارف نے ’اسے چاند قرار دیا۔‘ کسی صارف نے ’اسے راکٹ کہا‘ تو کوئی اسے ’غبارہ‘ کہنے لگا۔

آپ کے خیال میں یہ عجیب و غریب چیز کیا ہوسکتی ہے کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔

Comments

- Advertisement -