منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ترکی کے قدیم ترین مقام پر پراسرار دھاتی ستون نمودار

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سنیلورفا میں واقع قدیم ترین مقام پر پراسرار دھاتی ستون نمودار ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ جنوب مشرقی صوبے سنیلورفا میں قائم دنیا کے قدیم ترین مندر کے قریب سے  پراسرار دھات کا ایک پلر نمودار ہوا۔

حکام کے مطابق دھاتی پلر وسطی علاقے سے بیس کلومیٹر دور علاقے میں جمعے کے روز  نمودار ہوا جس کی لمبائی 9 فٹ 8 انچ کے قریب ہے جبکہ اس کی چوڑائی تین فٹ 2 انچ ہے۔

- Advertisement -

یہ پلر گوک ٹرک میں الفاظ کے ساتھ نمودار ہوا ہے، اس پر کھڑے ہوکر آپ آسمان اور چاند کا نظارہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک اور امریکی ریاست میں پراسرار دھاتی ستون نمودار

شہریوں کو جب پراسرار دھاتی پلر نمودار ہونے کی اطلاع ملی تو وہ اسے دیکھنے کے لیے پہنچے جبکہ اطراف کے علاقوں کے مکین خوفزدہ بھی ہوئے اور انہوں نے سرکاری محکمے سے رابطہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس حوالے سے تحقیق شروع کردی ہیں جس کے تحت ستون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں۔

سنیلورفا کے گورنر عبداللہ ایرن نے خود بھی اس مقام کا دورہ کیا اور نمودار ہونے والے دھاتی ستون کو دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے انقرہ کو اس صورت حال کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں