بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

لاہور میں 30 سالہ بیوہ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں 30 سالہ بیوہ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ پولیس نے 30 سالہ بیوہ خاتون کے قتل میں ملوث اس کے سگے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حیدر اقبال اپنی سگی بہن سلمیٰ بی بی کے ساتھ ہال روڈ کے علاقے میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا، ملزم حیدر اقبال نشے کی لت میں مبتلا تھا اور کوئی کام کاج بھی نہ کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بار بار پیسے مانگنے سے تنگ آکر تقریباً 2 ہفتے قبل اپنی بہن سلمیٰ کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا تھا۔

قلعہ گجر سنگھ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد نعش بوری میں بند کرکے پلازہ کی سیڑھیوں کے نیچے پھینک دی تھی۔

نعش 9 روز تک بوری میں بند رہنے کی وجہ سے شدید تعفن اٹھنے لگا تو علاقہ مکینوں نے پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا اور تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ مقتولہ کے قتل میں اس کا اپنا بھائی ہی ملوث ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں‌ بھائی غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا.

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں