ماں، باپ اور جوان بیٹے کی ایک ساتھ پراسرار موت نے پولیس کو چکرا دیا تینوں کی لاشیں گھر کے باتھ روم سے ملیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیش آیا جہاں کے جیک کالونی میں واقع اکشترا ریذیڈنسی میں واقع گھر کے باتھ روم سے ماں باپ اور جوان بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
مرنے والوں کی شناخت 55 سالہ آر وینکٹیش، اس کی بیوی 50 سالہ مادھوی اور بیٹے 30 سالہ ہری کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اپارٹمنٹ کے پڑوسیوں نے باتھ روم میں تین نعشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
مقامی لوگوں کے مطابق وینکٹیش کے اپارٹمنٹ میں ایک خاتون کام کرتی ہے۔ وہ صبح حسب معمول کام کرنے آئی اور اپارٹمنٹ میں کسی کی بھی آواز نہ آنے پر بھی اپنا کام ختم کرنے کے بعد چلی گئی۔ اس دوران ملازمہ نے اپارٹمنٹ کا باتھ روم بند پایا۔
مذکورہ ملازمہ سہ پہر تین بجے دوبارہ اپارٹمنٹ آئی تو اس وقت میں گھر میں بالکل سناٹا تھا اور باتھ کا دروازہ بند تھا۔ اس صورتحال پر اسے شک ہوا اور اس نے پڑوسیوں کو اطلاع دی جنہوں نے فون کرکے پولیس کو طلب کر لیا۔
پولیس نے پہنچ کر اپارٹمنٹ کی تلاشی لی اور اندر سے بند باتھ روم کو جیسے ہی توڑا تو اندر سے یہ تینوں لاشیں مشتبہ حالت میں پائی گئیں۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرایا اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدا میں تینوں افراد کی موت کو بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ جانا گیا لیکن اس طرح کے کوئی ثبوت نہیں ملے جس کے بعد پولیس نے کئی زاویوں سے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
سنگدل باپ نے شیر خوار بیٹی اور بیوی کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا اور پھر ۔۔۔۔۔۔ ؟