تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

جھیل کنارے ‘پراسرار’ ٹیبل اور کرسیاں، حقیقت سامنے آگئی

برطانیہ میں جھیل کنارے درختوں کے درمیان پڑی ‘پراسرار’ کرسیوں اور ڈیبل کا معمہ حل ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگل نما درختوں کے درمیاں کھانے کا میز اور کرسیاں دیکھ کر فوٹوگرافر ورطہ حیرت کا شکار ہوا اور تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

اسے حیرت ہوئی کہ ان درختوں کے درمیان ڈیبل پر کرسیاں کیسے آسکتی ہیں جبکہ اس پر موجود برتن میں کھانے کی اشیا بھی موجود تھیں، فوٹوگرافر نے گلاس میں مشروب بھی دیکھا۔

بعد ازاں ڈیٹ میٹ نامی کمپنی نے شہری کا شک دور کردیا اور بتایا کہ جوڑے چھٹیاں ملانے یہاں آتے ہیں اور ہم ان کی سیر یادگار بنانے کے لیے درختوں کے درمیان اس طرح کھانے کا انتظام کرتے ہیں، مذکورہ تصویر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، جوڑا کھانا کھانے کے بعد وہاں سے چلا گیا تھا۔

کمپنی نے بتایا کہ جوڑا جنم دن منانے آیا تھا اور انہیں کے کہنے پر انتظامات کیے تھے۔

ڈیٹ میٹ کا مزید کہنا تھا کہ آرڈر کی تکمیل کے بعد جیسے ہی جوڑے کھانا کھا کر رخصت ہوجاتے ہیں ہم جگہے کی صفائی کر دیتے ہیں اور مناظر ایسے لگتے ہیں جہاں کچھ تھا ہی نہیں۔

Comments

- Advertisement -