اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

8بہن بھائیوں کی طبیعت پراسرار طور پر اچانک خراب، ایک جاں بحق، معاملہ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

چوک اعظم : پنجاب میں ایک ہی خاندان کے 8 بچوں کا حالت پراسرار طور پر غیر ہوگئی، ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، بچوں کی عمریں 2 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔

فوڈ پوائزنگ ہے یا کچھ اور؟ پنجاب کے ضلع لیّہ کے شہر چوک اعظم میں کوٹ مراد کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 8 بچوں کی حالت اچانک خراب ہوگئی متاثرین میں نوجوان اور بچے شامل ہیں۔

متاثرہ بچوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج 20سالہ انعام اللہ جان کی بازی ہار گیا۔

متاثرین میں18سالہ سمیع اللہ،16سالہ محمد عباس،14سالہ شمس اللہ، 11سالہ طاہرعباس،5 سالہ آمنہ بی بی،4سالہ یاسمین بی بی،3سالہ ارسلان بھی شامل ہیں۔

متاثرہ بچوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز بھی تاحال وجہ بتانے سے قاصر ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ فوڈ پوائزنگ ہے یا کچھ اور کچھ نہیں کہہ سکتے، تاحال وجوہات سمجھ نہیں آسکیں۔

متاثرہ خاندان نے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بچوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھرکا پانی چیک کرایا جائے، موت کس وجہ سے ہوئی ؟ ہمارے دیگر بچوں کو بچایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں