جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

کانگو میں پراسرار بیماری سے 53 ہلاک، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کانگو کے شمال مشرق میں 21 جنوری سے پھیلنے والی ایک پراسرار بیماری سے تاحال سیکڑوں افراد متاثر جبکہ 53 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پر اسرار وائرس سب سے پہلے بولوکو کے قصبے میں ظاہر ہوا تھا جہاں 3 بچے ایک مردہ چمگادڑ کھانے کے بعد ناک سے خون بہنے اور خون کی قے کے باعث چل بسے تھے۔

رپورٹس کے مطابق پراسرار بیماری کے زیرِ اثر زیادہ تر مریضوں کی پہلی علامت ظاہر ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر موت واقع ہوئی۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کونگو میں پھیلے اس پراسرار وائرس کے باعث صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں اموات کی شرح 12.3 فیصد ہے جس سے متاثرہ افراد ملک کے لیے اہم خطرہ ہیں، لیبارٹری ٹیسٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس بیماری کا ایبولا یا ماربرگ جیسی زیادہ تشویش ناک بیماریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس سے قبل کانگو کی ایک جھیل میں کشتی اُلٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیاتھا جس کے نتیجے میں 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

کانگو کی جھیل کیوو میں 278 مسافروں سے بھری کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس سے کم از کم 78 افراد جھیل میں ڈوب گئے۔

کانگو میں امریکی اور برطانویوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایک بھاری ملٹی ڈیک جہاز کو پانی میں اُلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مسافر تیرتے ہوئے اپنی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں