امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈرون سے مشابہ پُر اسرار طیاروں کی پروازوں نے ہلچل مچادی، شہریوں نے پُراسرار طیاروں کو اڑتے دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی مشرقی ریاستوں میں ڈرون سے مشابہ پُراسرار طیاروں کی پروازوں نے ہلچل مچادی۔
امریکی میڈیا نے کہا کہ نیوجرسی، نیویارک اور میری لینڈمیں پُراسرار ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا گیا، پنسلوینیا اور دیگرریاستوں میں بھی ہزاروں شہریوں نے پُراسرار طیاروں کو اڑتے دیکھا۔
امریکا کے کئی نمایاں سیاسی رہنماؤں نے پُراسرار طیاروں کی ویڈیوز آن لائن شیئر کیں، 3 ہزار سے زائد امریکیوں نے ایف بی آئی سے رابطہ کیا، پُراسرار طیاروں کی پرواز کو رپورٹ کیا۔
خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ پُراسرار ڈرونز عوام کے لیے خطرہ نہیں لگتے، ڈرون اکثر مربوط انداز میں پرواز کرتے ہیں اور چھ گھنٹے تک ہوا میں رہ سکتے ہیں۔
بیلویل، نیو جرسی کے میئر نے پولیس حکام کو حکم دیا کہا کہ اگر کوئی ڈرون گر کر تباہ ہو تو فوری بم اسکواڈ کو مطلع کیا جائے۔
امریکی ارکان کانگریس نے متعلقہ حکام سے معاملے پر جواب طلب کرلیا، امریکی نومنتخب صدرٹرمپ نے پُر اسرار ڈرونز کو مار گرانے کا مطالبہ کردیا۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں پر پُراسرار ڈرونز کی پروازیں خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم قومی سلامتی کو کوئی خطرے نہیں۔