منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم کے اندھے قتل کا معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ، پولیس نے ملوث دو ملزمان گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں کچھ واقعات تشویش کا باعث بنے، اسلام آباد پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کیا، لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سردار فہیم کا کیس بھی اندھا قتل تھا، اس اندھےقتل کیس میں  24گھنٹے میں ملزمان پکڑےگئے، ان کے قتل کا کیس پہلا واقعہ نہیں ہے، ان کا اندھا قتل آبپارہ میں ہوا اور اس کیس میں فرانزک کے معاملات بھی فیل ہوئے، جس پولیس پر تنقید کرتے ہیں وہی ناممکن کیس بھی حل کرتی ہے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سردار فہیم قتل کیس ہمارے لئے ایک ٹیسٹ کیس تھا، جائے وقوع کو محفوظ بنانا ہماری ترجیح ہوتی ہے، قتل کا واقعہ 25 جون کی رات کوپیش آیا، ان کی لاش انکےگھرسےملی تھی سامان بکھرا پڑا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار فہیم قتل کیس کوحل کرنےکیلئے کافی مشکلات ہوئیں، ڈی آئی جی آپریشنز جواد اس آپریشن کو لیڈ کر رہےتھے، 5 ٹیموں کو ایس ایس پی آپریشنز لیڈ کر رہے تھے، ایس پی صدر، اے ایس پی سیکریٹریٹ اور مختلف ایس ایچ اوز کو شامل کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ تمام پیچیدہ کیسز کو کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچایا، اس کیس کو ہم نے 6 دن میں مکمل کیا، ہم نے ہر کیس سے متعلق ماہرین کی ٹیمز تشکیل دیں،ہم نے 57 لوگوں سے تحقیقات کیں، اڈیالہ جیل، کوٹ لکھپت جیل سےاہم معلومات لی گئیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گھریلو ڈکیتی میں ملوث افراد کو پکڑا گیا، 270 سے زائد سیف سٹی اور لوکل کیمروں سے مدد حاصل کی گئی، اس کیس میں9 چھاپے مارے گئے اور 29 مقامات پر جیو فینسنگ کرائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں