تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

بھارت میں خاتون کے سنسنی خیز قتل کا معمہ حل ہوگیا

بھارت کی ریاست تلگنہ میں خاتون کے سنسنی خیز قتل کا معمہ 8 دن بعد حل ہوگیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تلگنہ کے شہر حیدر آباد میں 8 روز قبل خاتون کا بے دردی سے قتل کیا گیا۔ ملزم نے مقتولہ کا سر قلم کیا اور جسم کے ٹکڑے کر کے فریج میں چھپا دیے۔

شہر میں اُس وقت لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک پلاسٹک کی تھیلی میں سے مقتولہ کا سر برآمد ہوا۔ پولیس نے فوراً مقدمہ درج کر کے معاملے کی چھان پین شروع کی۔ سنسنی خیز قتل کی تحقیقات کیلیے 8 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

پولیس نے خاتون کے سر کی تصاویر والے پوسٹرز کے ذریعے اہل خانہ کی پتا لگایا۔ مقتولہ کی شناخت انورادھا کے نام سے ہوئی جن کی بہن نے بتایا کہ وہ ایک نرس تھیں اور لوگوں کو سود پر رقم دیا کرتی تھی، انہیں پیسوں کیلیے قتل کیا گیا۔

اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے ملزم چندرمولی کو گرفتار کر لیا جس نے بعد میں اعترافِ جرم کیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ انورادھا کے جسم کے ٹکڑے میں نے اپنے فریج میں چھپا رکھے ہیں۔

پولیس نے چندرمولی کے گھر پہنچ کر فریج سے مقتولہ کی لاش کے ٹکڑے برآمد کر لیے۔

Comments

- Advertisement -